اہم خبریں

عوام کے لیے بڑی خوشخبری! وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا!

پاکستان (نیوز اویل)، وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب میں پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کریں گے۔نوشہرہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ وزیراعظم بجلی کے نرخوں میں 5 روپے فی یونٹ کمی کا بھی اعلان کریں گے۔

اس کے علاوہ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بے روزگار گریجویٹس کے لیے 000 10,سے 00020, روپے ماہانہ وظیفہ کا اعلان کریں گے۔اس سے قبل آج وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پیر کی شام قوم سے خطاب کریں گے۔
ٹویٹر پر، وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم خان یوکرین پر روسی حملے اور ملکی معیشت پر اس کے اثرات کے تناظر میں ابھرتی ہوئی عالمی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ وہ ملک کو درپیش عالمی چیلنجز پر بھی بات کریں گے۔

پرویز خٹک نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت بھی 5 روپے کم کی جائے گی۔ لیکن پرویز خٹک کا یہ دعویٰ غلط ثابت ہوگیا اور بجلی کی قیمت کم کیا ہوتی بلکہ الٹا اس میں 5 روپے فی یونٹ مزید اضافے کا اعلان کردیا گیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے آج بجلی کی قیمت میں 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

newsavail

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

3 weeks ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

3 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

6 months ago