پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں وزیراعظم عمران خان کا عجیب و غریب بیان سامنے آیا ہے جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کے پاس پاکستان تحریک انصاف کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے عمران خان صاحب کی اس بات پر لوگوں نے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ ان کو اس طرح نہیں کہنا چاہیے تھا کہ عوام کے پاس کوئی آپشن نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا حال ہی میں بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ چائنا بہترین رہا ہے اور چائنا کی دورے کے دوران افغانستان کے حالات پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے۔
اور پاکستان اور چائنہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ افغانستان کو سی پیک کے منصوبے میں شامل کیا جائے اور اپنا ایک ٹرائیو بنایا جائے اور ساتھ ہی شاہ محمود قریشی نے یہ بھی بتایا کہ وزیر اعظم روس کا بھی دورہ کریں گے کیونکہ روس کے صدر نے وزیراعظم کو دورے کی دعوت دی ہے جسے وزیراعظم نے قبول کر لیا ہے اور جو عناصر سی پیک کے خلاف ہیں وہ دیکھتے ہی رہ جائیں گے اور یہ منصوبہ مکمل ہو جائے گا ۔