اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے معاون خصوصی عون چودھری نے استعفیٰ دے دیامعاون خصوصی نے عون چودھری نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔ذرائع کے مطابق عون چودھری کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے طلب کیا تھا۔
عون چودھری پرجہانگیر ترین گروپ کے لیے لابنگ کا الزام تھا۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوا ن کے بھی مستعفی ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کو اضافی چارج ملنے کا امکان ہے ۔