عید الضحی کے دن کی سنتیں اور آداب جن کا جاننا ہر مسلمان کے لئے انتہائی ضروری ہے

پاکستان (نیوز اویل)، عید کا موقع تمام مسلمانوں کے لئے ایک دفعہ ہوتا ہے اور اب پاکستان میں کل انشاءاللہ عید الاضحی منائی جائے گی جس میں ایک عظیم سنت کی یاد دہانی کرائی جاتی ہے اور تمام مسلمان اللہ تعالی کی راہ میں جانور قربان کرتے ہیں ،

 

 

 

عید الضحیٰ کو منانے کے لئے کچھ سنتیں اور آداب ایسے ہیں جن کا تمام مسلمانوں کو فولو کرنا چاہیے اور تمام مسلمانوں کو اس کا پتہ ہونا چاہیے ، عیدالاضحیٰ کے دن مسواک سے منہ صاف کرنا اور غسل کرنا سنت ہے ۔

 

 

 

اور روایت کے مطابق عید الاضحی پر اور عید الفطر پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ عمدہ لباس پہنتے جو ان کے پاس موجود ہوتا اور غسل فرماتے تھے عمدہ لباس پہننے کا مطلب یہ نہیں ہے

 

 

 

کہ آپ آپ نیا لباس پہنے بلکہ صاف ستھرا لباس پہنیں ، اور ساتھ ہی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عید گاہ میں تشریف لے جایا کرتے تھے اور عید کے خطبہ سے پہلے نماز ادا کرتے تھے۔

 

 

 

عیدالاضحی کی ایک سنت یہ بھی ہے کہ قربانی سے پہلے کچھ بھی نہ کھایا جائے ، یعنی آپ کے پیٹ میں اس دن کھانے کی جو چیز جائے وہ سب سے پہلی چیز قربانی کا گوشت ہونا چاہیے ۔

 

 

ایک روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر پر نماز پڑھنے کے لئے جانے سے پہلے کچھ نہ کچھ کھا کر جاتے تھے ، اور عیدالاضحیٰ پر نماز پڑھ کر آنے کے بعد کھانا کھاتے تھے ،

 

 

 

اور ایک روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عید الاضحیٰ کے موقع پر سب سے پہلے قربانی کے جانور کی کلیجی تناول فرمایا کرتے تھے ۔

 

 

عیدالاضحیٰ کے لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک صورت یہ بھی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم عیدگاہ پیدل جایا کرتے تھے اور پیدل ہی واپس آیا کرتے تھے اور جب عید الفطر ہوتی تو آپ آہستہ آہستہ تکبیر کہتے ہوئے راستے میں جاتے اور جب عید الاضحیٰ ہوتی تو آپ اونچی آواز سے تکبیر کہا کرتے تھے ۔

 

 

 

 

اور عید کی نماز کے حوالے سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ عید کی نماز کی دو رکعات واجب ہوتی ہیں اور عید کی نماز چھ زائد تکبیرات کے ساتھ بغیر اذان اور اقامت کے پڑھنی چاہیے۔

 

 

 

اور اسی حوالے سے حضرت عبد الله بن عباس سے روایت ہے کہ ” آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عید کے دن عید کی نماز بغیر اذان اور اقامت کے ادا فرمایا کرتے تھے ،

 

 

 

اور اسی طرح ایک سنت یہ بھی ہے کہ عید کی نماز کی پہلی رکعت میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سورۃ الاعلیٰ پڑھا کرتے تھے اور دوسری رکعت میں سورۃ الغاشیہ پڑھا کرتے تھے ۔

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *