پاکستان (نیوز اویل)، ذرائع کا کہنا ہے کہ فرح گوگی جو کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست بتائی جاتی ہیں ان کو کروڑوں روپے کی اراضی دینے کے حوالے سے اہم معاملہ سامنے آ گیا ہے اور اس حوالے سے تحقیقات میں اہم پیش رفت بھی کی گئی ہے ۔
اور یہ اراضی ان کو غیر قانونی طور پر دی گئی ہے جس کی وجہ سے دو اہم گ ر ف ت ا ر ی ا ں کی گئیں ہیں اور ان میں فیڈمک کے سی ای او کو گر فتا ر کرنے کے ساتھ ساتھ سیکرٹری کو بھی گر فتا ر کیا گیا ہے ، اور اس کے علاوہ بہت سی اور سیاسی شخصیات کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
فرح گوگی پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے 60 کروڑ مالیت کا پلاٹ صرف نو کروڑ روپے میں خریدا ، اور اسی طرح سے بہت سی اراضی غیر قانونی طور پر ان کے نام لگائی گئی ، اور غیر قانونی طور پر انہوں نے انڈسٹریل پلاٹ بھی حاصل کیے ہیں ۔