فریچ میں ڈبل روٹی جلدی خراب ہوتی ہے کیونکہ۔۔۔ کھانے کی وہ اشیاء جن کو کبھی بھی فریج میں نہیں رکھنا چاہیے ورنہ یہ مشکل میں ڈال سکتی ہیں!

پاکستان (نیوز اویل)، فریچ میں ڈبل روٹی جلدی خراب ہوتی ہے کیونکہ ۔۔ کھانے کی وہ اشیاء جن کو کبھی بھی فریج میں نہیں رکھنا چاہیے ورنہ یہ مشکل میں ڈال سکتی ہیں
۔

 

 

فریج ایک نہایت فائدہ مند ایجاد ہے۔ اس کی وجہ سے یہ بات بہت آسان ہو گئی ہے کہ کھانوں کو زیادہ دیر تک محفوظ رکھا جا سکے۔ جو کھانے باہر پڑے خراب ہونے کا خطرہ ہوتا ہے ان کو زیادہ لمبے وقت کے لئے خراب ہونے

 

 

 

 

سے بچایا جا سکتا ہے۔ جہاں ایسے کھانے ہیں جو فریج میں رکھنے سے خراب ہونے سے بچ جاتے ہیں وہیں کچھ کھانے ایسے بھی ہیں جن کو فریج میں رکھنا ٹھیک نہیں ہوتا۔

 

 

ایسی بہت سی غذائیں موجود ہیں جن کو فریج میں رکھا جاۓ تو ان کی غذائیت میں کمی واقع ہوتی ہے اور آہستہ آہستہ وہ اپنا ذائقہ بھی کھو دیتی ہیں۔ اس لیے ہمیں خیال رکھنا چاہیے کہ ان کھانوں کو فریج میں رکھنے سے اجتناب کریں جن کو فریج میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔

 

 

 

کیری یعنی کچے آم فریج میں بلکل نہیں رکھنے چاہئیں۔ اگر کیری کو فریج میں رکھا جائے تو یہ جلدی پک کر آم نہیں بنتا اور جب آم بنے تو یہ بہت سخت رہ جاتا ہے۔ اس لیے فریج میں صرف پکے آموں کو ذخیرہ کرنا

 

 

 

چاہیے۔ کیری کو فریج سے باہر ہی رکھنا چاہیے۔
ڈبل روٹی کو فریج میں رکھنا اصل میں بڑی غلطی ہوتی ہے۔ جب بھی ہم سپر مارکیٹ یا سٹور پر جائیں تو یہی

 

 

 

دیکھنے کو ملتا ہے کہ بریڈ شیلف میں پڑی ہوتی ہے نہ کہ فرج میں۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ فریج میں اگر بریڈ کو رکھا جائے تو یہ جلدی خشک ہو جاتی ہے۔ لہذا بریڈ کو فریج کے باہر رکھنا چاہیے۔

 

 

 

تیل کو فریج میں رکھنا بھی ایک بہت بڑی غلطی ہے کیونکہ اس سے نہ صرف تیل کی ساخت تبدیل ہوتی ہے بلکہ اس کا رنگ اور ذائقہ بھی تبدیل ہو جاتا ہے۔ یہ

 

 

 

دھندلا ہو جاتا ہے۔ اور اپنا قدرتی اثر بھی کھو دیتا ہے۔
چکن پکا کر زیادہ سے زیادہ دو دن تک فریج میں رکھا جائے تو وہ استعمال کے قابل رہتا ہے۔ اگر اس سے زیادہ اسے فریج میں رکھا جائے تو یہ خراب ہو جاتا ہے۔ اگر زیادہ دن کا فریج میں پڑا پکا ہوا چکن کھایا جائے تو بدہضمی ہو سکتی ہے۔

 

 

 

شہد روم ٹمپریچر پر بالکل ٹھیک رہتا ہے جبکہ اس کو اگر اگر فریج میں رکھا جائے تو اس کے کرسٹلز بن جاتے ہیں اور اس کو بوتل سے نکالنے میں مشکل پیش آتی ہے۔

 

 

 

لہذا شہد کو فریج سے باہر رکھنا چاہیے۔ اس کو لمبے عرصے کے لیے محفوظ رکھا جاسکتا ہے کیونکہ اس کے خراب ہونے کا خطرہ نہیں ہوتا۔

 

 

 

دھنیا اور پودینہ فریج میں رکھنے سے خشک ہوجاتے ہیں۔ لہذا اس کے پتوں کو کاغذ کے لفافے میں ڈال کر فریج سے باہر رکھنا چاہیے۔

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *