پاکستان (نیوز اویل)، فوجی یونیفارم میں ہرے رنگ کا یہ ڈیزائن کیوں ہوتا ہے؟ جانیں اس یونیفارم سے متعلق چند اہم حقائق
۔
فوج ہر ملک کا فخر اور وقار ہوتی ہے۔ فوج ہی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے پورا ملک سکون کی نیند سوتا ہے، اس پریشانی کے بغیر کے کہیں دشمن ان پر حملہ نہ کر دے۔ ہر ملک کی عوام کو فوج سے خاص محبت ہوتی
ہے۔ اگر غور کیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ زیادہ تر ملکوں کی افواج کا یونیفارم ہرے رنگ کا ہوتا ہے یا اس میں کہیں نہ کہیں ہرے رنگ کا ڈیزائن موجود ہوتا ہے۔
فوجیوں کی یونیفارم بناتے وقت اس بات کا خیال رکھا جاتا ہے کہ اس کا کپڑا سخت ہو اور ایسا ہو جو موسم کی شدت کی وجہ سے جلدی خراب نہ ہو۔
یوں تو امریکی افواج کا یونیفارم سیاہ اور سنہری رنگ کا ہے لیکن وہ ملٹری آپریشن کرتے وقت ہرے یا خاکی رنگ کا یونیفارم زیب تن کرتی ہیں۔
افواج کے یونیفارم پر جو ڈیزائن بنا ہوتا ہے اسے کیموفلاج کہتے ہیں۔ جس کا مطلب ہے چھپانا۔ یہ سلسلہ جنگ عظیم اول سے شروع ہوا جب فوجیوں کے یونیفارم کا ڈیزائن ایسا بنایا جاتا کہ ان کے لیے خود کو دشمن کی نظروں سے چھپا لینا آسان ہو۔
یوں تو ہر ملک کی افواج کے یونیفارم کا ڈیزائن الگ ہوتا ہے لیکن لیکن اس میں خاکی یا سبز رنگت اس لیے ہوتی ہے کہ کہ فوجیوں کو گھاس میں اور زمین پر چھپنے میں آسانی ہو اور دشمن کی نظر ان تک جلدی نہ پہنچ سکے۔
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…
پاکستان (نیوز اویل)، پانی میں اخروٹ ڈال کر ابالنے سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں،…