اہم خبریں

قائم مقام وائس چانسلر جامعہ کراچی عہدے سے فارغ۔۔۔۔ تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے!

پاکستان (نیوز اویل)، قائم مقام وائس چانسلر جامعہ کراچی کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے قائم مقام وائس چانسلر جامعہ کراچی خالد عراقی کو عہدے سے ہٹانے اور 26 جنوری 2022 کے بعد خالد عراقی کی جانب سے کئے گئے تمام فیصلے کالعدم قرار دینے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے وزیر اعلی سندھ کو 3 ماہ میں مستقل وائس چانسلر کی تقرری کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مقررہ مدت میں وائس چانسلر کی تقرری نہیں ہوئی تو وزیر اعلی سندھ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔
عدالت نے جامعہ کراچی کو 10 سینئر ترین پروفیسرز کے نام وزیر اعلٰی سندھ کو بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سے سب سے سینیئر کو قائم مقام وائس چانسلر تعینات کریں۔ عدالت نے مستقل وائس چانسلر کی تقرری کیلیے سرچ کمیٹی کی تشکیل کی بھی ہدایت کردی۔

جسٹس آفتاب احمد گورڑ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو خالد عراقی کو عہدے سے نہ ہٹانے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے قائم مقام وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی خالد عراقی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا۔
جسٹس آفتاب احمد گورڑ نے ریمارکس دیئے کہ ایک ہفتے میں عملدرآمد نہ ہوا تو توہین عدالت کی کارروائی شروع کردینگے۔ عدالت نے 26 جنوری 2022 کے بعد خالد عراقی کی جانب سے کئے گئے تمام فیصلے بھی کالعدم قرار دیدیئے۔
درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ عدالت نے 26 جنوری 2022 کو خالد عراقی کو ہٹانے کا حکم دیا۔ اس کے باوجود وہ پالیسی ساز فیصلے کرتے رہے۔ لہذا عمل درآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

newsavail

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

3 weeks ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

3 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

6 months ago