اہم خبریں

قارون کا خزانہ!، قیامت تک کے انسانوں کے کے لئے نشان عبرت! دنیا کے امیر ترین انسان قارون کو حضرت موسیٰ نے اس کی کس عادت کی وجہ سے بد دعا دی!

پاکستان (نیوز اویل)، قارون کا نام تو کم و بیش سبھی نے سنا ہوا ہے مگر وہ دراصل کون تھا اس حقیقت سے اکثر لوگ نا آشنا ہیں۔ حضرت موسی کے دور میں مصر کے بادشاہوں کو فرعون کہا جاتا تھا جو کہ تاریخ میں انتہائی ظالم اور جابر حکمران سمجھے جاتے ہیں۔ بنی اسرائیل کے لوگ فرعون کی زیادتیوں کی وجہ سے تنگدستی کی زندگی گزار رہے تھے۔

بنی اسرائیل کا ہی ایک شخص اپنی قوم سے غداری کر کے فرعون کے ایجنٹ کے طور پر کام کرنے لگا۔ وہ اپنی قوم کی فرعون کے خلاف منصوبہ بندی کی مخبری کرنے لگا جس کی وجہ سے وہ فرعون کا اعتبار جیتنے میں کامیاب ہوگیا اور فرعون نے اس کو اپنے دربار میں اعلیٰ عہدے پر فائز کر دیا۔
فرعون کے عنایت کردہ ہیرے جواہرات اور دولت سے اس شخص نے سود کا کام شروع کر دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے بے تحاشہ مال ودولت اکٹھی کرلی۔ یہی وہ شخص تھا جس کا نام قارون تھا۔ اس کا ذکر قرآن کریم کی سورۃ قصص میں بھی موجود ہے۔ اس کی شان و شوکت اور رتبہ دیکھ کر لوگ اس جیسا بننے کی حسرت کرتے تھے۔

اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ بہت زیادہ دولت بھی اللہ کی طرف سے آزمائش ہے۔ دولت کی فراوانی نے قارون کو بھی متکبر اور مغرور بنا دیا اور وہ اللہ کی رحمت اور نعمت کا منکر ہو گیا۔
قارون سرکشی میں اس حد تک بڑھ گیا کہ اس نے حضرت موسی پر تہمت لگانے کا ناپاک منصوبہ بنایا لہذا موسی علیہ السلام نے اللہ کے حکم سے زمین کو فرمایا کہ وہ قانون پر اپنی پکڑ کر لے جس کے نتیجے میں قارون اپنی تمام مال و دولت اور خزانے سمیت زمین میں دھنس گیا۔
قارون کا انجام اس بات کی دلیل ہے کہ جو خدا مال و دولت دینے پر قادر ہے وہ اس کو چھین لینے کی بھی قدرت رکھتا ہے۔ ظلم و جبر اور غرور و تکبر کا مجسم قارون نافرمانی اور سرکشی کی وجہ سے قیامت تک کے انسانوں کے لیے عبرت کا نشان بن گیا۔

newsavail

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

1 day ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

4 days ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

5 days ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

5 months ago