اسلام آباد (ویب ڈیسک) قدرت وطنِ عزیز پر مہربان۔ پاکستان میں تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں کو اہم کامیابیاں ملنے لگیں، ایک ماہ میں 5 مختلف مقامات سے نئے ذخائر دریافت کر لئے، نئے ذخائر سے 1040 بیرل خام تیل اور 47 ملین مکعب فٹ گیس یومیہ حاصل کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی تلاش کا مشن جاری ہے، مشن میں تیل تلاش کرنے والی کمپنیوں کو اہم کامیابیاں ملنے لگیں۔
او جی ڈی سی ایل نے ایک ماہ میں 5 مختلف مقامات سے نئے ذخائر دریافت کر لئے، نئے ذخائر کوہاٹ، شکردرہ اور سکھر کے قریبی علاقوں سے دریافت ہوئے، اے آر وائی نیوز کی ٹیم حقائق جاننے تیل کے نئے ذخائر تک پہنچی۔ نئے ذخائر سے1040 بیرل خام تیل،47 ملین مکعب فٹ گیس یومیہ حاصل کی گئی اور دریافت ہونے والے نئے ذخائر کو قومی سپلائی نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔
ماہرین کو مختلف علاقوں سے مزید تیل اور گیس کے ذخائرکی ممکنہ دریافت کے آثارمل گئے، جس کے بعد او جی ڈی سی ایل نے سروے مکمل کر کے ڈرلنگ کا کام تیز کر دیا ہے۔ گذشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل وگیس کےنئے ذخائردریافت ہوئے تھے ، نئی دریافت سے 16.12ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی پیداوار اور بیرل 3240یومیہ کنڈنسیٹ تیل حاصل ہوگا۔
یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں او جی ڈی سی ایل کا کہنا تھا کہ تھل ایسٹ ویل نمبر1 اور بھمبرا کنواں نمبر1 سے دریافت گیس کی کمرشل پیداوارکا آغاز کردیا گیا ہے، جس سے ملک میں گیس پیداوار میں اضافہ ہوگا۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…