پاکستان (نیوز اویل)، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہمارے لیے لیے بہترین نمونہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ وہ کام کیا جس کو کرنے کا حکم اللہ نے دیا تھا۔
اس لیے اسوہ حسنہ بالکل اس طرح ہے جیسے سے انسان احکام الہی پر عمل کر رہا ہو۔
اسوہ حسنہ پر عمل کرنے سے ناصرف دنیا میں زندگی میں کامیابی حاصل ہوتی ہے بلکہ یہ آخری اخروی زندگی میں بھی نجات کا ذریعہ ہے۔
اکثر لوگوں کو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں، وزن کم کرنے کے لیے وہ طرح طرح کی طبیعت کا استعمال کرتے ہیں۔ ڈائیٹنگ کرتے ہیں اور سخت ورزش کرتے ہیں لیکن پھر بھی وزن کم کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔
ایسے لوگوں کو چاہیے کہ وہ اسوہ حسنہ سے رہنمائی حاصل کریں۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت تھی کہ وہ محض رمضان کے روزے نہیں رکھتے تھے بلکہ دیگر مہینوں میں بھی اکثر روزہ رکھتے تھے۔ یہ وزن کو صحت مند طریقے سے کم کرنے کا ایک نہایت مفید طریقہ ہے۔
نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہمیشہ بھوک رکھ کر کھانا چاہیے یعنی کہ انسان کا پیٹ کھانے سے بالکل نہ بھر جائے بلکہ ابھی اس کی کچھ بھوک باقی ہو تو اسے کھانے سے ہاتھ کھینچ لینا چاہیے۔
اللہ تعالی نے قرآن پاک میں بھی
کھانے اور پینے کا حکم دیا ہے لیکن ساتھ میں اس بات کی بھی تاکید کی ہے کہ اس میں تجاوز نہ کیا جائے کیونکہ اللہ تعالی ایسے لوگوں کو پسند نہیں کرتا جو تجاوز کرتے ہیں یعنی حد سے گزر جاتے ہیں۔
ناشتہ کرنے کی تلقین ہمیں اکثر روایات میں بھی ملتی ہے۔ ایک روایت کے مطابق ارشاد نبوی میں صبح کا کھانا کھانے کی تلقین کی گئی ہے کیونکہ اس میں اللہ کی رحمت ہوتی ہے۔
ابھی ہم اپنی روزمرہ زندگی ان اصولوں کے مطابق گزارنا شروع کر دیں تو ہمارے لئے وزن کو کم کرنا مشکل نہیں ہو گا۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…