پاکستان (نیوز اویل)، اگر آپ قرضے میں ڈوبے ہوئے ہیں اور انتہائی پریشان ہیں اور آپ کے پاس قرض اتارنے کے لیے کوئی سورس بھی نہیں ہے تو یہ وظیفہ آپ کی پریشانیوں کو دور کر دے گا ۔
بعض اوقات وقت پر قرض نہ دینے پر بہت سے لڑائی جھگڑے پیدا ہو جاتے ہیں اور صورت حال بہت زیادہ بگڑ جاتی ہے اس وقت قرض دینے والے کو بھی چاہیے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کرے ۔ لیکن قرضہ لینے والے کو بھی چاہیے کہ اگر وہ قرض لیتا ہے
تو اس کو وقت پر ادا کرے کیونکہ قرض ادا کرنا بہت زیادہ ضروری ہے اگر کوئی شخص وفات پا جاتا ہے اس کے ذمے قرض ہیں تو اس شخص کو آخرت میں اس کا حساب دینا پڑے گا لیکن آپ سے گزارش ہے کہ اگر آپ سے کسی نے قرض لیا ہے اور وہ وفات پا جاتا ہے تو آپ اس کا قرض معاف کر دیں اس سے آپ کے درجات بلند ہوں گے اور شخص کی آخرت بھی سنور جائے گی ۔
اگر آپ کا قرض ادا نہیں ہو رہا اور آپ بہت زیادہ مالی
مشکلات کا شکار ہیں تو یہ وظیفہ آپ کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہوگا یہ عمل عشاء کی نماز کے فورا بعد کرنا ہے اور یہ عمل اکتالیس دن تک مسلسل کرنا ہے ۔ وظیفہ کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ نے سب سے پہلے
عشاء کی نماز پڑھ لینی ہے اور اس کے بعد نے گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھنا ہے ہم سب جانتے ہیں کہ درود ابراہیمی وہی درود شریف ہے جو ہم لوگ نماز میں پڑھتے ہیں آپ نے گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھنے کے بعد سورۃ النصر 41 مرتبہ پڑھنی ہے جو کہ تیسویں پارے میں موجود ہے
اور سورۃ النصر پڑھنے کے بعد آپ نے آخر میں گیارہ مرتبہ پھر سے درود شریف پڑھنا ہے ۔ اس کے بعد اللہ کے حضور اپنی حاجت بیان کرنی ہے انتہائی عاجزی اور انکساری سے دعا کرنی ہے انشاءاللہ اللہ تعالی آپ کے لئے آسانیاں پیدا فرمائے گا اور آپ کا قرض بھی ادا ہو جائے گا ۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…