اہم خبریں

قیمت طے کرنے کا اختیار چھین لیا

اسلام آباد: حکومت نے شوگر ملز مالکان سے چینی کی قیمت طے کرنے کا اختیار چھین لیا، آئندہ سے حکومت کی جانب سے تھرڈ پارٹی ایولیوشن کروا کر چینی کی قیمت مقرر کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نےچین کی قیمت کا تعین کرنے کیلئے شوگر ملز مالکان کا اختیار واپس لے لیا ہے۔

ملک میں چینی کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ شوگر ملز مالکان کی جانب سے کیا جاتا ہے، تاہم اب حکومت نے فیصلہ کیا ہے آئندہ سے تھرڈ پارٹی ایولیوشن کروا کر چینی کی قیمت مقرر کی جائے گی۔ حکومت کے اس فیصلے کے باعث ملک میں چینی کی قیمت میں کمی ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ یہ خبریں بھی سامنے آئی ہیں کہ حکومت نے چینی کی قیمت میں کمی لانے کیلئے اس پر عائد 17 فیصد سیلز ٹیکس کو کم کر کے 5 فیصد تک لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے احکامات پر ذخیر اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔ اسی سلسلے میں جمعہ کے روز سندھ کے شہر کوٹری چھاپہ مار کر چینی کی ایک لاکھ بوریاں برآمد کرلی گئی ہیں۔ چینی کی بوریاں ایک ٹیک آئل مل پر مارے گئے چھاپے کے دوران برآمد ہوئیں۔ بتایا گیا ہے کہ اب تک ملک کے مختلف شہروں میں مارے گئے چھاپوں کے دوران چینی کی لاکھوں بوریاں برآمد کی جا چکی ہیں۔

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف شروع کی گئی ان کاروائیوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا اور مارکیٹ میں چینی کی قلت کو دور کیا جائے گا۔ جبکہ چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران برآمد شدہ چینی کو عام مارکیٹ میں حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کیا جائے گا۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان نے چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی تحقیقات کے لیے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) وفاقی تحقیقاتی ادارے کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کردی۔

جمعہ کو وزیراعظم ہائوس سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی میں ایف آئی اے کے سربراہ واجد ضیا کے علاوہ دیگر اراکین میں ‘انٹیلی جنس بیورو کا نمائندہ جو بنیادی اسکیل 20 یا 21 سے کم نہ ہو اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انسدادی بدعنوانی پنجاب’ شامل ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کے ‘سربراہ کسی اور کو بھی رکن مقرر کرسکتے ہیں۔

کمیٹی کو تحقیقات کیلئے 13 پہلو بتادئیے گئے ہیں جن کی تفتیش کرکے رپورٹ مرتب کی جائے گی اور ان کے علاوہ کوئی اور وجہ سامنے آئے تو اس کی تحقیقات کا بھی مینڈیٹ دیا گیا ہے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

newsavail

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

1 week ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

2 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

2 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

5 months ago