لاہور( این این آئی) لاہور سے استنبول جانے والے نجی طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا ، پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت واپس اتار لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ نجی ائیر لائن کمپنی کا طیارہ پروازٹی کے 715لاہور سے استنبول جارہا تھاکہ دوران پرواز اس سے پرندہ ٹکرا گیا جس سے طیارے کو
شدید نقصان پہنچا۔ پائلٹ نے طیارے کو واپس اتارنے کیلئے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے رابطہ کیا اور بحفاظت لینڈنگ کر ادی ۔ بتایاگیا ہے کہ طیارے میں 350مسافر سوار تھے جنہیں انٹر نیشنل ڈیپارچر لائونج میں منتقل کر دیا گیا۔نقصان پہنچنے کے باعث طیارے کی روانگی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا ۔انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو روانگی میں غیر معمولی تاخیر کی وجہ سے گھروں کو روانگی کے لئے کہا گیا تاہم مسافروں کا کہنا تھاکہ انہیں ائیر لائن کے ہوٹل میں رکھا جائے ۔ مسافروں نے پرواز منسوخ ہونے پر شدید احتجاج کیا جس کے بعد کسی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے ائیر پورٹ سکیورٹی فورس کو طلب کر لیا گیا۔