پاکستان (نیوز اویل)، لا حول ولا قوۃ الا باللہ اس طرح پڑھنے کے فوائد اور حیران کن معجزات جان کر آپ اسے پڑھنا اپنی عادت بنالیں گے
۔
اس بات سے ہم لوگ واقف ہیں کہ لا حول ولا قوۃ الا باللہ ایک نہایت افضل وظیفہ ہے۔ ایک حدیث کے مطابق حضرت ابن عباس نے فرمایا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم یہ وظیفہ کثرت سے کیا کرتے تھے۔ اس لئے لوگوں کو چاہیے کہ وہ بھی یہ وظیفہ کیا کریں۔
صحیح حدیث کی کتابوں سے ہمیں حوالے ملتے ہیں کہ لا حولا ولا قوت کا وظیفہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے۔ یہ وظیفہ غموں کو دور کرتا ہے۔
اس وظیفے کو جس مقصد کے لئے پڑھا جائے، ہر بار اسے پڑھنے کے ساتھ اللہ تعالی اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے آسمان سے ایک فرشتہ نازل کر دیتا ہے۔ مثلاً اگر
کوئی کسی کی صحت کے لیے ایک مرتبہ اسے پڑھے تو آسمان سے ایک فرشتہ نازل ہوتا ہے جو اس شخص کی صحت مندی کے لئے مامور کیا جاتا ہے۔
یہ وظیفہ عام طور پر ہر کسی کو یاد ہوتا ہے اور اس
کی افادیت و اہمیت سے بھی ہر کوئی واقف ہوتا ہے۔ لیکن پھر بھی اس کو پڑھنے سے کوتاہی ہو جاتی ہے۔ شیطان ہمیں روزمرہ زندگی کی مصروفیت میں الجھائے رکھتا ہے اور ہمیں کسی اور چیز پر غور و فکر کرنے
نہیں دیتا۔ ہم اکثر مایوسی کا شکار ہو جاتے ہیں تو ہمیں یہ بات کا احساس نہیں ہونے دیتا کہ مایوسی کفر ہے اور اللہ سے مدد طلب کر کے ہم پر امید ہو سکتے ہیں۔ لہذا ہمیں چاہیے کہ ہم اللہ تعالی کی مدد کی امید قائم رکھیں اور شیطان کے بہکاوے میں نہ آئیں۔
لاحول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم کا ورد کرنے سے ستر بلائیں ٹل جاتی ہیں اور انسان کے گناہ دور ہو جاتے ہیں۔ وہ کسی کا محتاج نہیں رہتا۔ یہ وظیفہ ہر مرض کی دوا ہے اور ہر غم کو دور کرنے کا نسخہ ہے۔