پاکستان (نیوز اویل)، لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ اپنی قسمت بدل سکتے ہیں… ستاروں کا حال جاننے کے نقصانات
۔
لوگ ستاروں پر بہت یقین رکھتے ہیں اور اخبار میں
چھپنے والے ” آپ کا آج کا دن کیسا ہو گا” کے فیچر کو انتہائی شوق سے پڑھتے ہیں۔ اخبار میں ہر روز ایسا فیچر چھپتا ہے جس میں ستاروں کا حال بتایا ہوتا ہے۔ اس کو ستاروں پر یقین رکھنے والے لوگ پڑھتے ہیں اور
پھر قیاس آرائی کرتے ہیں کہ ان کا دن کیسا گزرے گا۔
کچھ لوگ تو محض یوں ہی دلچسپی لیتے ہیں لیکن جو لوگ اس پر پختہ یقین رکھتے ہیں، یہ بات ان کی شخصیت پر اچھا اثر نہیں ڈالتی۔
جان ہاپکنز نامی امریکی یونیورسٹی میں حالیہ تحقیق کے مطابق ستاروں پر یقین رکھنا کسی فائدے کا نہیں بلکہ نقصان کا باعث ہے۔ جب ہم ستاروں پر پختہ یقین رکھتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ سب ہمارے ستاروں
کے حال کے مطابق ہوگا، اگر ہمارے ستارے یہ بتاتے ہیں کہ آج ہمارے ساتھ کوئی حادثہ پیش آئے گا تو ہمارا اس بات پر پختہ یقین ہو جاتا ہے کہ وہ حادثہ ضرور ہوگا۔ اگر ہمارے سارے بتاتے ہیں کہ ہماری قسمت میں ایسا ہونا لکھا ہے تو سب ویسا ہی ہوگا۔
جب ہم ستاروں کے علم سے اپنی قسمت کا حال جان لیتے ہیں اور اس پر یقین کر لیتے ہیں تو ہم پھر پریشانی کا شکار رہتے ہیں اور ہمہ وقت اپنی قسمت میں موجود خراب چیزوں کو بدلنے کے اضطراب میں
مبتلا رہتے ہیں۔ ہم کوئی نہ کوئی تدابیر کرتے رہتے ہیں تاکہ ہم اپنی قسمت کو کسی مخصوص سمت میں جانے سے روک سکیں۔ حالات کا رخ اپنی مرضی کے مطابق موڑنے کے لیے ہم اکثر انتہائی غلط فیصلے لے لیتے ہیں
جو نہ صرف ہمارے لئے، بلکہ ان لوگوں کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں جو ہمارے اردگرد رہتے ہیں۔
ایسی ذہنی حالت حقیقت اور حال سے ہمارا دھیان بٹا رکھتی ہے اور ہم مؤثر طریقے سے اپنے روزمرہ کے کام نہیں کر سکتے
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…