پاکستان (نیوز اویل)، سائبر کرائم روز بروز بڑھ رہی ہے اور اس کی وجہ سوشل میڈیا کا بہت زیادہ اور غیر ضروری استعمال بھی ہے۔
آ پ کے وٹس ایپ، میسنجر ، یوٹیوب وغیرہ سے آ پ کا اکاؤنٹ ہیک کرلیا جاتا ہے ۔ اس طرح سے آ پ کا موبائل فون ڈیٹا ، لاگ ان کی تفصیلات اور کریڈٹ کارڈ وغیرہ کی تفصیلات حاصل کر لی جاتی ہیں ۔ اور آ پ کا موبائل فون ہیک کرنے کے بعد کسی اور فون میں ڈپلیکیٹ اکاوئنٹ بنا کر اسے استعمال کیا جاتا ہے۔
سائبر کرائم سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ آ پ پہلے تو کم از کم آ ٹھ ہندسوں کا سمبلز اور نمبرز پر مشتمل پاس ورڈ لگائیں اور پرسنل ای میل اڈریس کو بینک اکاؤنٹس سے لنک کر نے سے گریز کریں ۔ گزشتہ سال سائبر کرائم میں ملوث 1300 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ۔
بغیر تصدیق کسی بھی اپلیکیشن کو ڈاؤن لوڈ نا کیا جائے اس کے علاوہ جعلی اکاؤنٹ کی آ پ کے پاس ہوں تو تب بھی اکاوئنٹ ہیک ہونے کا خطرہ ہوتا ہے ۔ ہمیشہ اینٹی وائرس سافٹ ویئر استعمال کرنا چاہیے