اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ ( جولائی تا اکتوبر) کےد وران پاکستان کا تجارتی خسارہ 105.43فیصد کیساتھ 15
ارب61کروڑ90لاکھ ڈالر پر پہنچ گیا ، چار ماہ میں 9ارب44کروڑ40لاکھ ڈالر کی برآمدات جبکہ 25ارب6کروڑ30لاکھ ڈالر کی درآمدات ہوئیں ، چار ماہ میں برآمدات میں 25فیصد اور درآمدات میں 65فیصد اضافہ ہوا، روزنامہ جنگ میں تنویر ہاشمی کی خبر کے مطابق پاکستان بیور و آف شماریات کا کہنا ہے کہ ماہ اکتوبر میں پاکستان کی برآمدات 2ارب44کروڑ80لاکھ ڈالر ہوئیں اور ماہ ستمبر کے مقابلے میں 1.58فیصد اضافہ ہوادرآمدات 6ارب33 کروڑ 40لاکھ ڈالر رہیں اور ستمبر کے مقابلے میں 3.96فیصد کمی ہوئی جبکہ گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں برآمدات میں 16.52فیصد اور درآمدات میں 62.83فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا ، اکتوبر 2020میں پاکستان کی برآمدات 2ارب10کروڑ10لاکھ ڈالر اور درآمدات 3ارب 89کروڑ ڈالر تھیں ، چار ماہ میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں 26.86فیصد اضافہ ہوااور 6ارب4کروڑ ڈالر کی ٹیکسٹائل کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں ، اکتوبر میں ایک ارب 61کروڑ90لاکھ ڈالر کی ٹیکسٹائل کی برآمدات ہوئی ہیں۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…