اہم خبریں

مال و دولت میں فراوانی کے لیے مؤثر دعا۔۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، فکر معاش انسان کو ہر وقت گھیرے رکھتی ہے. کچھ انسان حلال طریقے سے رزق کماتے ہیں اور کچھ صرف رزق کمانے کے چکر میں حلال اور حرام کے فرق کو بھول جاتے ہیں

 

 

 

اور ان کو صرف زیادہ سے زیادہ مال بنانے اور پیسہ کمانے سے مطلب ہوتا ہے. اس سب میں یہ بھول جاتے ہیں کہ انسان کو اتنا ہی ملے گا جتنا اس کے نصیب میں لکھا جا چکا ہے.

 

 

 

وہ کوئی بھی طریقہ اختیار کر لے اس سے زیادہ نہیں پا سکتا جتنا اس کے لیے لکھ دیا گیا ہے.
رزق حلال اللہ کی طرف سے توفیق اور بہت بڑی نعمت ہے. قرآن و سنت سے ہمیں حلال رزق حاصل کرنے کی فضیلت معلوم ہوتی ہے اور اس کے حصول کے لیے مختلف دعائیں بھی پڑھنے کو ملتی ہیں.

 

 

 

جامع ترمذی کی ایک حدیث کا مفہوم کچھ یوں ہے اللہ مجھے اپنی ان چیزوں جو تو نے حلال کی ہیں کے ذریعے حرام چیزوں سے دور کر دے اور اپنے علاوہ سب سے مجھے بے نیاز کردے.

 

 

ایسی دعاؤں کو نماز میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے اور صبح شام کے اذکار میں بھی. کیونکہ ان کی فضیلت بہت ہے. نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی اکثر یہ دعا کرتے ہوئے پایا جاتا تھا کہ اے پروردگار میری مغفرت فرما. میرے گھر میں فراغی اور وسعت عطا فرما اور میرے رزق میں برکت ڈال دے.

 

 

 

دعا ہے کہ اللہ ہمیں بھی رزق حلال کے لیے دعا کرنے اور کوشش کرنے کی توفیق عطا فرمائے. آمین.

 

 

 

newsavail

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

1 week ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

2 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

2 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

5 months ago