پاکستان (نیوز اویل)، والدین اپنی اولاد کے لیے دن رات محنت کرتے ہیں اور اپنی ذات کو پیچھے رکھ لیتے ہیں انہیں صرف اپنی اولاد کی کامیابی اور ان کی خوشی
چاہیے ہوتی ہیں اور اس کے لیے اپنی صحت کا بھی بیان نہیں کرتے وہ نہیں دیکھتے کہ ان پر خود پر کیا گزر رہی ہے وہ صرف اپنی اولاد کی خوشی چاہتے ہیں ،
اوپر موجود شخص کا تعلق پشاور سے ہے اور اس کا نام فخر عالم ہے، فخر عالم نے اپنی ماں کی قبر کے ساتھ یہ تصویر فروری کے اندر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی
جو کہ ایک مرتبہ پھر سے بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے فخر عالم کا کہنا تھا کہ میری والدہ نے مجھے یونیورسٹی ایڈمیشن کروانے کے لیے اپنی سونے کی
انگوٹھی بیچ دی تھی اور اسی وقت میں نے فیصلہ کر لیا تھا کہ میں اپنی ماں کا نام روشن کروں گا اور اپنی ماں کو کچھ پڑھ کر دکھاؤں گا لیکن جب میں نے گولڈ
میڈل حاصل کیا تو اس وقت میری ماں زندہ نہیں تھی ، ان کا کہنا تھا کہ اپنے والدین کی عزت کریں اس سے پہلے کہ وہ ہم میں نہ رہے