این این ایس نیوز! بھارت میں صاحب آباد کے ایک تھانے میں پولیس اہلکار اس وقت حیران رہ گئے جب ایک خاتون نے انہیں انوکھی شکایت کی۔ خاتون نے انہیں بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو سودا سلف خریدنے کے لیے بھیجا تھا لیکن وہ واپس پر اپنی دلہن کو ساتھ لے آیا ۔
خاتون نے کہا ”میں نے آج اپنے بیٹے کو سودا سلف خریدنے کے لیے بھیجا تھا، لیکن جب وہ واپس آیا تو اس کے ساتھ اس کی بیوی تھی۔میں یہ شادی قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہوں”۔اسی دوران دولہے 26 سالہ گڈو نے بتایا ”میں نے سویتا سے 2 ماہ پہلے ہردوارکے آریہ سماج مندر میں شادی کی تھی، تاہم اس وقت گواہوں کی کمی کے باعث ہم شادی کا سرٹیفیکیٹ حاصل نہیں کر سکے تھے۔
میں نے بعد میں بھی ہردوار جا کر سرٹیفیکیٹ لینے کی کوشش کی لیکن لاک ڈاؤن نافذ ہوگیا۔“ گڈو نے مزید بتایا ”ہردوار سے واپسی پر سویتا دہلی میں ایک کرائے کے گھر میں رہ رہی تھی، تاہم آج میں نے فیصلہ کیا کہ اسے اپنی ماں کے گھر لے آؤں کیونکہ سویتا نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے کرائے کا گھر چھوڑنے کا کہا تھا۔“
صاحب آباد پولیس نے اس گھریلو تنازعے کا حل نکالتے ہوئے دہلی میں کرائے کے مکان کے مالک سے بات کی اور انہیں کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران اس جوڑے کو مکان میں رہنے دے۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…