کراچی (این این آئی) پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے انکشاف کیا ہے کہ اْن کا کرش امریکی معروف اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو پر ہے، لیونارڈو ڈی کیپریو اگر بارات لانا چاہتے ہیں تو چاہے لے آئیں۔
ایک انٹرویو میں مہوش حیات نے زندگی گزارنے کے طور طریقوں، ہر آنیوالے دن کی روٹین اور نجی و پیشہ ورانہ زندگی پر تفصیل سے بات کی ۔انٹرویو کے دوران مہوش حیات سے پوچھا گیا کہ وہ رومانٹک لڑکی ہیں یا بہت سنجیدہ ہیں؟جس کا جواب دیتے ہوئے مہوش حیات نے کہاکہ وہ بہت پیشہ ور اور سنجیدہ لڑکی ہیں، اْن کی زندگی میں آنیوالے جیون ساتھی کیلئے ضروری ہے کہ وہ بہت رومانٹک ہو کیوں کہ وہ رومانٹک نہیں ہیں، زندگی متوازن بنانے کیلئے اْن کے جیون ساتھی کا رومانٹک ہونا بہت ضروری ہے‘۔
ایک سوال کہ آپ کو کسی پر کرش رہا ہے؟جس پر مہوش حیات نے شرماتے ہوئے کہا کہ ’اْنہیں لیونارڈو ڈی کیپریو پر بڑا سنجیدہ کرش تھا اور ابھی تک ہے، لیونارڈو ڈی کیپریو اْنہیں بہت پسند ہیں، اگر رونارڈو اْن کے گھر بارات لانا چاہتے ہیں تو انہیں اجازت ہے، وہ تیار ہیں‘۔ا س سوال کہ کیا انہیں پاکستان میں کوئی حسین مرد نہیں ملا، ایسا کوئی خوش نصیب پاکستان میں نہیں ہے کیا؟جس پر مہوش حیات نے کہاکہ مجھے آج تک پاکستان میں ایسا کوئی نظر نہیں آیا ہے جسے دیکھ کر اْن کے دل میں گھنٹیاں بجی ہوں‘۔