اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)رواں برس فروری میں محمد زبیر اپنی اہلیہ کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئے جس میں میزبان وسیم بادامی نے دونوں سے نجی وپیشہ ورانہ زندگی سے متعلق اپنے مخصوص انداز میں ‘معصومانہ سوالات ‘ پوچھے۔اسی دوران وسیم بادامی نے محمد
زبیر کی اہلیہ سے سوال کیا کہ کیا آپ کو کبھی محمد زبیر پر شک ہوا؟ یا شک سے بڑھ کر یقین ہوا کبھی؟اس سوال کے جواب میں محمد زبیر کی اہلیہ نے تھوڑی ہچکچاہٹ کے بعد کہا کہ انہیں محمد زبیر پر شک اور اس سے بڑھ کر یقین بھی ہوگیا، جس پر وسیم بادامی نے سوال کیا کہ کیا آپ نے کبھی محمد زبیر کو رنگے ہاتھوں پکڑا؟ جس پر مسز زبیر نے انکار کردیا۔اس جواب پر محمد زبیر نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے کبھی کچھ کیا ہی نہیں تو رنگے ہاتھوں پکڑنے کی بات کیسے ہوسکتی ہے۔وسیم بادامی نے کہا کہ آپ کی اہلیہ ایسا کہہ رہی ہیں، کیا ایسا ہوسکتا ہے کہ محمد زبیر ا گر کبھی پکڑے نہیں گئے ہیں تو اس کا مطلب انہوں نے کبھی کچھ کیا بھی نہیں ہوگا جس پر محمد زبیر کی اہلیہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کچھ تو کیا ہی ہوگا ۔یادرہے کہ گزشتہ روز سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ کسی خاتون کے ساتھ انتہائی نازیبا حرکات کرتے دکھائی دے رہے تھے۔محمد زبیر نے اس ویڈیو سکینڈل کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے ایک گھٹیا اور اخلاق سے گری ہوئی سازش قراردیا ۔
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…
پاکستان (نیوز اویل)، پانی میں اخروٹ ڈال کر ابالنے سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں،…