اہم خبریں

محنت مزدوری کرکے پیٹ پالنے والے اور کرائے کے مکان میں رہنے والے عبدالرؤف کا بیٹا کرکٹر کیسے بنا؟ حارث رؤف کی زندگی کی دلچسپ کہانی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈ کپ میں سلیکشن سے پہلے باؤلر حارث رؤف ناقدین کی تنقید کی زد میں رہے لیکن بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف زبردست پرفارمنس دیکر انہوں نے ناقدین کو چپ کرادیا۔حارث رؤف نے 22 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ قرار پائے27 سالہ حارث

رؤف ایک انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کے والد عبد الرؤف محنت مزدوری کرکے اپنا پیٹ پالتے رہے۔ کچھ عرصہ  قبل نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ 27 سال سے ویلڈنگ کا کام کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ روزی روٹی کی تلاش میں وہ 35 سال قبل مانسہرہ سے اسلام آباد آگئے تھے۔ تاہم یہاں وہ PWD کی جانب سے دیے گئے 2 کمروں کے گھر میں قیام پذیر ہیں۔حارث رؤف کے والد عبدالرؤف کا کہنا تھا کہ کرایہ کے مکان میں رہتا تھا، اور جو تنخواہ آتی تھی اس سے گھر کا کرایہ ادا کرتا تھا اور ٹیکسی چلا کر گھر کا خرچہ پورا کرتا تھا۔حارث رؤف کی والدہ نے بتایا کہ حارث کے والد حارث کے کرکٹ کھیلنے کے سخت خلاف تھے۔ وہ چھپ چھپ کے کھیلتا تھا۔ میں نے حارث کو کہا کہ تم کھیلو مگر تمہیں پاس ہونا ہے، اللّٰہ کا شکر ہے وہ پاس ہوتا رہا اور آج اس مقام تک پہنچ گیا ہےدوسری جانب اپنے کیریئر کے حوالے سے حارث رؤف نے بتایا کہ وہ بچپن سے چاہتے تھے کہ وہ ایک اچھے کرکٹر بن جائیں لیکن ابو کہتے تھے کہ تمہارے پاس سفارش نہیں ہے اس لئے تمہارے لیے آگے جانا بہت مشکل ہے۔

Ali Goher

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

10 hours ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

3 days ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

4 days ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

5 months ago