لاہور، جھنگ(مانیٹرنگ، این این آئی ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی خصوصی ہدایت پر شہریوں کو گھر کی دہلیز پر کورونا ویکسی نیشن کی مہم جاری ہے، اس مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیم جھنگ کے علاقے شاہ جیونہ میں پہنچی
جہاں مظہر عباس کی بارات لے جانے کی تیاریاں جاری تھیں اس موقع پر اہلکاروں نے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ طلب کئے، جب ٹیم کو معلوم ہواکہ دولہے سمیت کسی باراتی نے ویکسین نہیں لگوائی تو انہوں نے تمام کو ویکسین لگا دی۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ روزانہ 10لاکھ افراد کو ویکسین لگانے کی خصوصی مہم کامیابی سے جاری ہے۔پنجاب میں 18 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔یہ خصوصی ٹیمیں گھر گھر پہنچ رہی ہیں، شہری سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔شہری ویکسین لگوا کر شہری اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو کورونا سے محفوظ بنائیں۔شہریوں کو ان کی دہلیز پر کورونا ویکسینیشن کی خصوصی مہم 12 نومبر تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کو کورونا کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے ویکسینیشن اور احتیاط ضروری ہے۔خصوصی ٹیمیں ہر محلے اور گاؤں میں جا کر مفت ویکسین لگا رہی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے متحرک ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ عوام سے اپیل ہے کہ ویکسین لازمی لگوائیں۔
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…
پاکستان (نیوز اویل)، پانی میں اخروٹ ڈال کر ابالنے سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں،…