مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کشمیر کا جعلی وکیل ہے اور کشمیر کا مقدمہ نواز شریف ہی جیتیں گے۔

حویلی: پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کشمیر کا جعلی وکیل ہے۔ نواز شریف کشمیر کا مقدمہ لڑیں گے اور جیتیں گے۔ سلیکٹڈ کی طرح کشمیر کو مودی کے حوالے نہیں کریں گے۔ پاکستان میں جس جس کو غدار کا لقب دیا وہ ا تنا ہی وفادار ہے۔

 

 

نوازشریف اپنی جماعت کو ٹکٹ دیتے ہیں بیچتے نہیں جس نے رشوت دی وہ عمران خان کے ساتھ بیٹھا ہے۔ تنویرالیاس نے 2016 میں نوازشریف سے پچاس کروڑ روپے فنڈ دینے پر ٹکٹ مانگی تھی۔ خوشی ہے میں کسی اے ٹی ایم کے پاس نہیں گئی۔ افغان سفیر کی بیٹی اکیلی تھی یا ٹیکسی میں سفر کررہی تھی، حفاظت حکومت کی ذمہ داری تھی۔

 

 

عمران خان کی حکومت میں جی ڈی پی کا مطلب گیس، ڈیزل، پٹرول ہے۔ پیر کو جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں ایسی جگہ پر کھڑی ہوں جس کے 3 اطراف میں ایل او سی (لائن آف کنٹرول) ہے تو میں سب سے پہلے مقبوضہ کشمیر جو ایل او سی کے اْس پار ہے، میں مقبوضہ کشمیر کے شہید بیٹوں، ان کی ماؤں، والدین کو سلام پیش کرتی ہوں، اور یہ کہنا چاہتی ہوں کہ آپ کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

 

 

انہوں نے کہا کہ وہ ایک لاکھ شہدا جنہوں نے اپنی سرزمین کی آزادی کے لیے اپنا خون بہایا ہے۔ مریم نواز یہاں کھڑے ہوکر وعدہ کرتی ہے کہ نواز شریف اور آزاد کشمیر میں کھڑے لوگ آپ کا مقدمہ لڑیں گے، نہ صرف یہ مقدمہ لڑیں گے بلکہ سلیکٹڈ کی طرح کشمیر کو مودی کے حوالے نہیں کریں گے۔

 

 

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کشمیر کا مقدمہ لڑے گا بھی اور جیتے گا بھی، نواز شریف جب کشمیریوں کے وکیل تھے تو برہان وانی شہید کا مقدمہ ایک شیر کی طرح امریکا میں سلامتی کونسل میں لڑا تھا۔ نواز شریف جیسا شیر تھا تو دشمن کے 5 ایٹمی کاروائیوں کے جواب میں 6 ایٹمی کاروائیاں کی۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *