اہم خبریں

مری میں ایک رات ہوٹل میں رکنے کا کرایا کتنا مانگا جا رہا ہے؟ ڈان نیوز کے رپورٹر کا افسوسناک انکشاف!

پاکستان (نیوز اویل)، ڈان نیوز کے رپورٹر ریاض الحق نے نہایت افسوس ناک انکشاف کیا ہے کہ مر ی اور مری کے قریبی علاقوں میں ہوٹل مالکان مجبور عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں ۔

ریاض الحق نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مری میں ہوٹل مالکان ایک رات کا کرایا چالیس ہزار تک مانگ رہے ہیں ۔ مشہور صحافی حامد میر نے بھی ٹویٹ کیا ہے اور لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسا کرنے والے ہوٹلز سے رسیدیں لیں اور سوشل میڈیا پر ان کی نشان دہی کریں تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے اور ان کی اس بے حسی پر سخت ایکشن لیا جائے۔

یاد رہے کہ مری میں شدید برف باری کے باعث ہزاروں سیاح وہاں پھنس گئے ہیں اور مری جانے والے راستوں کو بند کردیا گیا ہے بہت زیادہ لوگ گاڑیوں میں محصور ہیں اور ہنگامی صورتحال پیدا ہو چکی ہے اور 22 لوگوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کر دی گئی ہے ۔ اسلام آباد سے مری جانے والے راستے اتوار کی رات 9 بجے تک بند رہیں گے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو لے جا یا جا رہا ہے اور گاڑیوں میں محصور لوگوں کو کھانے پینے کا سامان پہنچایا جا رہا ہے۔

newsavail

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

2 weeks ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

3 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

6 months ago