پاکستان (نیوز اویل)، مزدوروں کی تنخواہیں بڑھانے کے حوالے سے حکومت اقدامات کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔
حماد اظہر نے کہا کہ کہ ملک ترقی کر رہا ہے اور مزدوروں کی تنخواہیں بڑھانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے اور حکومت اس کے لیے بجٹ تیار کر رہی ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرونا کے باوجود بھی خوش حال ہے اور روز بروز ترقی کی طرف جا رہا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ آئندہ دنوں میں اور ترقی ہو حماد اظہر نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مزدور طبقہ بہت محنت کرتا ہے اور ان کو ان کی محنت کا پھل ضرور ملے گا ساتھ ہی ساتھ یہ کہا کہ پوری دنیا میں مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے لیکن پاکستان میں مہنگائی ابھی بھی زیادہ نہیں بڑھی اور یہ بھی پاکستان کی ترقی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ پچھلی حکومتیں ہیں پچھلی حکومتوں نے امپورٹڈ ایندھن لگائے تھے ۔ اور باہر سے جو چیزیں منگوائی جاتی ہیں وہ ہمیں بہت مہنگی پڑتی ہیں اس لئے بھی تمام چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اس کے علاوہ ملک میں گیس کے ذخائر ہر سال مزید کم ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے یہ گیس باہر سے منگوانا پڑھ رہی ہے اور جو بہت مہنگی پڑتی ہے ۔