پاکستان (نیوز اویل)، مسجد نبوی واقعہ پر سابق وزیر اعظم عمران خان اور فواد چوہدری سمیت 150 افراد کیخلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
قاسم خان سوری اور اس کے علاوہ راشد شفیق اور انیل مسرت بھی انہی لوگوں میں شامل ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا ہے اور یہ مقدمہ درج کروانے والے شخص کا نام محمد نعیم ہے جو کہ فیصل آباد کا رہائشی ہے ۔