پاکستان (نیوز اویل)، تاریخ میں ایسے بہت سے حکمرانوں کی داستان ملتی ہے جو کہ تخت سے تختہ دار تک پہنچے۔ ان میں سے چند ایک درج ذیل ہیں۔
1۔ پاکستان کے وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو ایک مقبول اور عوام کی ہردلعزیز شخصیت تھے۔ کہا جاتا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر کام ذوالفقار علی بھٹو ہی کے دور میں شروع ہوا۔ ان کے دور میں ہونے والی اسلامی سربراہی کانفرنس کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔ ستمبر 1977 میں بھٹو کو نواب احمد خان کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا اور بعد میں انہیں پھانسی کی سزا دے دی گئی.
2۔ صدام حسین عراق کے صدر اور وہاں کی مضبوط ترین شخصیت تھے۔ امریکا کی سربراہی میں اتحادی فوجوں نے نے عراق پر حملہ کیا تو صدام حسین کو گرفتار کرلیا۔ امریکہ کی ایما پر انہیں اپنے دور میں قتل و غارت کے واقعات کے الزام میں سزائے موت سنا دی گئی۔ان کو تختہ دار پر لٹکانے کے مناظرے براہ راست پوری دنیا میں ٹی وی پر نشر کیے گئے۔
3۔ عدنان مندریس کو ترکی میں جمہوریت کا اصل معمار سمجھا جاتا ہے۔ انہی کے حکم سے ترکی میں دوبارہ عربی میں اذان دی جانے لگی اور حج پر عائد پابندیاں بھی ختم کر دی گئیں۔ جب مصطفی کمال اتاترک کی حامی فوج نے ملک پر قبضہ کر کے حکومت ختم کر دی تو انہوں نے عدنان مندریس پر آئین کی خلاف ورزی کا الزام لگا کر انہیں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔
4۔ افغانستان کے صدر محمد نجیب اللہ کو سوویت یونین کا اتحادی اور کمیونسٹ ہونے کی وجہ سے طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد معزول کر دیا گیا۔ طالبان نے نجیب اللہ کو گرفتار کرکے ان پر تشدد کیا اور سرعام سزائے موت دے دی۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…