پاکستان (نیوز اویل)، میاں جلیل شرقپوری جو کہ مسلم لیگ نون کے ممبر تھے انہوں نے مسلم لیگ نون کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ انہوں نے بھی امپورٹڈ حکومت نامنظور کا نعرہ لگا دیا ۔
جلیل شرقپوری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے بعد جو ایک عظیم لیڈر سامنے آیا ہے وہ عمران خان ہے۔ میری سیاست کا محور اور مقصد صرف و صرف کل بھی عوامی خدمت تھا آج بھی عوامی خدمت ہے ۔
اس لیے میں دیکھ رہا ہوں کہ عوام کی خدمت کرنے والی جماعت جو ابھر کر سامنے آ چکی ہے وہ عمران خان صاحب کی جماعت یعنی پی ٹی آئی ہے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید انکشاف کیا کہ امریکی سازش شامل رہی ہے اور مزید کہا کہ میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری کا اتحاد کسی صورت بھی امریکا کے حکم کے بغیر ممکن نہیں تھا اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کو بیرونی حکم یعنی امریکہ کے حکم پر ہی گرایا گیا ہے
کیوں کہ میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری میں اتنا دم نہیں تھا کہ وہ لوگ اکیلے ایسا کر سکتے لیکن دوسری طرف بالکل اکیلا عمران خان ساری کی ساری پی ۔ ڈی ۔ ایم پر بھاری ہے
اور انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ اب عمران خان صاحب کے شا نہ بشانہ ہی نظر آؤں گا کیوں کہ میری زندگی کا مقصد صرف و صرف عوام اور قوم کی خدمت ہے اور یہ صرف پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد ہی ممکن نظر آ رہا ہے ۔