پاکستان (نیوز اویل)، مسلم لیگ نون کی رانا ثنااللہ کاکہنا تھا کہ شریف برادران کے علاوہ بھی پارٹی میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جو وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تبدیلی یا نہ تبدیلی کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے ہم اس میں مخالفت کرنے والے کوئی نہیں ہوتے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف اور شہباز شریف کا میرٹ بنتا ہے وزارت عظمی کے لئے تو باقی سینئر رہنماؤں کو ڈاکٹر نے کوئی پرہیز نہیں لکھ کے دیا ہوا کہ وہ اس بارے میں سوچ سکتے ہیں نہ تو اس بارے میں بات کر سکتے ہیں ۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کا جو بیان سڑکوں پر آنے کا تھا اس کو غلط طرف لے کر جایا جا رہا ہے وہ بالکل بھی اپوزیشن کے لیے نہیں تھا بلکہ وہ تو ان لوگوں کے لئے تھا جو عمران خان کو کرسی پر لائے ہیں کیونکہ عمران خان کو اب ڈر ہے کہ یہی لوگ ان کو نکال باہر کریں گے۔
رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ احتساب ہوتا تو نظر بھی آتا تو احتساب کے صاف اور شفاف ہونے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور پاکستان کے یہ حالات ہیں کہ یہاں پر انصاف کی بات ہی تب کی جاتی ہے جب انتقام لینا ہو ۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…