۔۔۔پاکستان (نیوز اویل), مسلم لیگ ن کی اسمبلی کے ممبر پر ح۔م۔ل۔ہ ہو گیا۔ بلال یاسین مسلم لیگ ن کے ایک اہم رکن اسمبلی ہیں اور ان کی حالت کافی خراب ہے واقعہ کے فوری بعد مسلم لیگ ن کے ممبر اور ملک بلال حسین کے گھر والے ہسپتال پہنچ گئے۔
بلال یاسین 2008 سے لے کر 2013 تک نیشنل اسمبلی پاکستان کے ممبر رہ چکے ہیں اور وہ مسلم لیگ نون کے ایک سرگرم رکن ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بلال حسین اپنے کسی پارٹی ممبر کے ساتھ ساتھ ملاقات کے داتا دربار کے قریب کسی علاقے سے گزر رہے تھے کہ موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی اور موٹر سائیکل سوار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور بلال یاسین کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی لیکن موٹر سائیکل سوار فرار ہوچکے تھے ۔
پولیس کی بھاری نفری کو علاقے میں تعینات کر دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور اور پولیس افسران کو واقعے کی مکمل رپورٹ تیار کرنے کا حکم دیا گیا ہے عثمان بزدار نے بھی بلال حسین پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آوروں کو جلد سے جلد پکڑنا یقینی بنایا جائے گا ۔