پاکستان (نیوز اویل)، شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے برطانوی عدالتی تصاویر سامنے آگئیں ہیں جس میں شہباز شریف کو کلین چٹ دکھا دی گئی ہیں یعنی شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ملے۔
حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کے شہباز شریف کے باعث 22 ماہ سے اکاؤنٹ فریز تھے اور شہباز شریف کی منی کے حوالے سے تحقیقات جاری تھی کی اور اب 22 ماہ کے بعد برطانوی عدالت نے شہباز شریف کو بے قصور قرار دے دیا ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کے بائیس ماہ تک اکاوئنٹ منجمد رہے اور اب انہیں برطانیہ نے کلین چٹ دے دی ہے اور اس کا مطلب ہے کہ اب عمران نیازی کو اپنا منہ چھپا کر بھاگ جانا چاہیے اور اپنی فارن فنڈنگ کیس کا جواب ڈھونڈنا چاہیے ساڑھے تین سال میں کرپشن انڈیکس 16 پوائنٹ اوپر چلا گیا ہے اور غریب عوام بھوک سے مر رہی ہے ۔ اب وقت آگیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مل جائیں اور عوام بھی ہمارا ساتھ دے تاکہ عمران خان کو اقتدار سے ہٹایا جا سکے اور ملک کو بہتری کی طرف لے جایا جا سکے ۔