اہم خبریں

مسے اور موکے کا مکمل گھریلوٹوٹکا

مسے، موکے، چوئیاں یہ سب کیا ہیں۔۔؟

ان کے نکلنے کی کیا وجوہات ہیں۔۔؟
ان کی کیا علامات ہیں؟
ان کو کیسے ختم کیا جائے؟
مسے، موکے، چوئیاں سب وائرس سے پیدا ہونے والی ہلکی سوزش کا نتیجہ ہوتے ہیں۔ کسی تندرست شخص کی جلد میں وائرس کے داخلے کا صحیح وقت کا پتہ چلانا مشکل عمل ہے۔ اس لیئے یہ کہنا مشکل ہو گا کہ وائرس جسم میں کب داخل ہوا اور اس نے کتنے عرصے کے بعد مسے، موکے پیدا کئے۔

(What Causes Warts) مسے، موکے، چوئیاں نکلنے کے اسباب(وجوہات)۔۔
اگر جلد پر کوئی خراش آ جائے اور خاص طور پر جب جلد گیلی اور گرم ہو تو وائرس کو جسم میں داخل ہونے کا موقع مل جاتا ہے۔ جسم کے مختلف حصوں پر ہونے والے مسوں کی شکلیں مختلف ہو سکتی ہیں کیونکہ مسے پیدا کرنے والے وائرس بھی شکل میں ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں۔ بعض لوگوں کی جلد یا جسم میں ان اقسام کے وائرس کے خلاف قوت مدافعت پائی جاتی ہے ۔ اگر کسی کو بار بار مسے نکل رہے ہوں اور وہ تعداد میں بہت بڑھ جائیں تو وہ اپنے جسم کے اندر کسی سبب (وجوہات) کو تلاش کریں۔ ممکن ہے کہ کسی جگہ سرطان ہو جو ابھی تک آپ کے علم میں نہ آیا ہو۔

یہ ثابت ہو چکا ہے کہ یہ بیماری متعدی ہے یہ ایک دوسرے کو چھونے یا قریبی تعلق اور کپڑوں سے بھی پھیل سکتی ہے۔ سوئمنگ پول اور لانڈریاں جہاں ہر طرح کے لوگ اور انکے کپڑے آتے ہیں اس بیماری کے پھیلاؤ کا سب سے بڑا ذریعہ ہوتے ہیں۔ عام حالات میں ایک سادہ مسے کی کوئی علامت نہیں ہوتی جلد پر اگر کوئی ہلکی چوٹ لگے تو اسکے بعد مسے نکل سکتے ہیں کیونکہ چوٹ سے پیدا ہونے والی خراش وائرس کو جلد میں داخل ہونے کا راستہ دے دیتی ہے، مسے نمودار ہونے کے چند ماہ بعد اکثر اپنے آپ گر جاتے ہیں یا کسی خاص تبدیلی کے بغیر سالوں قائم رہتے ہیں۔

(how to identify warts) مسے، موکے، چوئیاں کی علامات۔
عام طور پر مسے ہاتھوں کی پچھلی طرف، گردن، کمر اور چہرے کے اردگرد ہوتے ہیں ناخوں کے نیچے یا آنکھوں کی پلکوں کے ساتھ مسے اپنے محل وقوع کی وجہ سے تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔بعض اوقات ایک چھوٹا سا باریک مسہ بڑا ہو کر جلد پر لٹک جاتا ہے جو آگے جا کر پریشانی کا سبب بنتا ہے۔

(wart removal home remedies) مسے ختم کرنے کے گھریلوں ٹوٹکے۔
مسوں کا بہتریں علاج ان کو نکال دینا بہتر ہےسب سے آپ اپنے جلد کے ڈاکٹر سے مشورہ کر لیں اور اس کا علاج کروائیں اگر ایسا کرنا ممکن نہ ہو تو ذیل میں چند گھریلوں ٹوٹکے آپ کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔ جس کا باقاعدگی سے استعمال کرنے سے آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

۔ مور پنکھ(سفید والا نہ لیں) اوربیری کے پتے ہم وزن لے پیس لیں اگر پانی کی ضرورت ہو تو دہی کا پانی استعمال کریں دن میں تین سے چارمرتبہ مسوں پر لگائیں ۔
۔ کھٹے سیب کا رس مسوں پر لگانے سے مسے جڑ سے ختم ہو جاتے ہیں۔
– پیاز کا رس مسوں پر باقاعدگی سے لگانے سے مسے ختم ہو جاتے ہیں۔
۔ ارنڈ کے تیل میں کپڑا بھگو کر مسوں پر باندھنے سے مسے ٹھیک ہو جاتے ہیں۔

۔ دھنیا اور تل پیس کر مسوں پر لیپ کرنے سے بھی کافی فرق پڑھتا ہے۔
۔ چار ہفتوں تک کیسٹرائیل باقاعدگی سے استعمال کرنے سے مسے ختم ہو جاتے ہیں۔
۔ کھدر کا کپڑا لے کر سرسوں کےایک پاؤ تیل میں اچھی طرح بھگولیں پھر اس پر سو گرام گندھک اور دس سے بارہ ہری مرچ کی ڈنڈیاں رکھ کر فولڈ کر کے مزید تیل ڈالیں اور اس کے بعد جلا لیں جب پورا جل جائے تو تیل نچوڑ کر نکال لیں۔ پھر تیل دن میں دو مرتبہ لگا لیں دس پندرہ دنوں کے اندر مسے جھڑ جائیں گے۔

۔ ہوبان 10 گرام، صعتر فارسی 20 گرام ، مرمکی 20 گرام، حب الرشاد 30 گرام، سناء مکی 30 گرام لے کر پیس لیں اور 8 گرام پھلوں کے سرکے میں 10 منٹ پکائیں پھر اسے چھان کر مسوں پر لگائیں یاد رہے ان اجزاء میں کوئی بھی جلد کے لیے مضر نہیں ہے۔ اگر لوبان میسر نہ ہو تو اس کی جگہ 5 گرام ایسڈ بیزوئک بھی ڈال سکتے ہیں۔ دو ہفتوں میں مسے جڑ سے ختم ہو کر گر جائیں گے۔

Ali Goher

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

1 week ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

2 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

2 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

5 months ago