پاکستان (نیوز اوئل)، کرکٹ کے بہترین اور مشہور کرکٹر انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن پاکستانی کرکٹر اور فاسٹ بالر کے مداح نکلے۔
جیمز اینڈرسن انگلینڈ کی ٹیم کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ہیں حال ہی میں ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی کرکٹر اور بالر محمد آصف کے بہت بڑے مداح ہیں ان کا کہنا تھا کہ محمد آصف ایک بہترین بولر ہے اور ان جیسے بہترین کھلاڑی بہت کم ہوتے ہیں ان کا بال کرنے کا انداز بہت الگ ہے۔ انہوں نے آسٹریلیا میں ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ انہوں نے 2010 میں ایک سیریز میں میں محمد آصف کی بولنگ کا بغور مشاہدہ کیا تھا اور ان کی بہترین بولنگ کو اور بولنگ اسٹائل کو اپنانے کی کوشش کی تھی۔
جیمز اینڈرسن کا مزید کہنا تھا کہ یہ 2010 کی بات ہے جب میرے بولنگ کوچ نے مجھے یہ کہا کہ تمہارا بال زیادہ سوئنگ نہیں کرتا اور تمہیں اس کے بارے میں کچھ سوچنا چاہیے اور سیکھنا چاہیے تو جمیز اینڈرسن کا کہنا تھا کہ اس ٹائم پے ایک سیریس چل رہی تھی جس میں محمد آصف بولنگ کررہے تھے تو میں نے محمد آصف کی بالنگ کو دیکھنا شروع کر دیا اور اس طرح سے پریکٹس کرنی شروع کر دی جس کا مجھے بہت فائدہ ہوا میری بولنگ میں بہت بہتری آئی اور میرا سوئنگ والا مسئلہ بھی صحیح ہوگیا۔
یاد رہے جمیز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی ہیں اور صرف ٹیسٹ کرکٹ میں ہی ان کی وکٹوں کی تعداد چھ سو چالیس تک ہے۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…