پاکستان (نیوز اویل)، پاکستان کے مشہور اینکر اور نامور صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی کا حال ہی میں ایک بیان آیا ہے جس پر ان کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، سلیم صافی کا ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس پر انہیں بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔
لوگوں کی رائے ہے کہ وہ مذہب کو سیاست کے بیچ میں لے کر آ رہے ہیں اور ایک مذہبی رہنما کی سر عام بے عزتی کر رہے ہیں ، یاد رہے حال ہی میں مولانا طارق
جمیل جو کہ پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر ہیں انہوں نے عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے ملکی حالات اور سیاست کے حوالے سے بھی بات چیت کی تھی ،
مولانا طارق جمیل کے اس طرح عمران خان سے ملنے پر اپوزیشن جماعتوں کو کافی زیادہ مسئلے درپیش ہوئے ہیں اور اسی پر مشہور صحافی سلیم صافی نے ایک
ٹوئیٹ کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ” مولا نا طار ق جمیل صاحب کا فرض ہے کہ وہ عمران خان کے ان اقدامات کے بارے میں بتا ئیں جو کہ شر عی لحاظ سے ان کی حر کات درست ہیں یا غلط ۔ ۔ عمر ان خان نے کہا تھا کہ ان کے ممبران نے ان کے کہنے پر ووٹ نہ دے کر شرک کا ارتکاب کیا ۔ مولانا کا دینی فرض ہے کہ وہ اس بارے میں بھی اپنی رائے دیں ۔”
یاد رہے کہ عمران خان کو اس بیان تو کافی زیادہ تنقید کا سامنا رہا تھا ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے اس بیان کے بعد تو یہ لگتا ہے کہ وہ خود کو ہی خدا سمجھ بیٹھے ہیں کہ جس میں ان کی بات نہیں مانی وہ مشر ک ہوگیا ۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…