مکوآنہ (این این آئی )ایجوکیشن اتھارٹیز معطل اساتذہ کی تنخواہیں روکنے کی مجاز نہیں ہونگی، محکمہ سکولز ایجوکیشن نے ایجوکشن اتھارٹیز کے سربراہان کے نام مراسلہ جاری کر دیا۔تفصیلات کیمطابق سرکاری سکولوں کے معطل اساتذہ کی تنخواہیں نہ روکنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں،سرکاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی اتھارٹی کی ذمہ داری ہے، سکولوں کے اساتذہ کی
سروسز عارضی طور پر معطل ہونے کے بعد تنخواہوں کی ادائیگیاں نہیں روکی جاسکتیں، ایجوکیشن اتھارٹیز کسی بھی سکول افسر یا استاد کی معطلی کے بعد تنخواہیں روکنے کی مجاز نہیں ہوں گی۔محکمہ سکولز نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ معطل ہونے والے سکول افسران اور اساتذہ کے خلاف ڈسپلنری کارروائی جاری رکھی جائے گی، ضابطہ کے تحت فیصلہ کیا جائے گا، تاہم تنخواہوں کی ادائیگی جاری رہے گی۔