اہم خبریں

معیشت میں 5.37 فیصد کی بہتری کا راگ الاپنے والے یہ بھی بتا دیں کہ عام آدمی کو معیشت میں اتنے فیصد بہتری سے کیا فائدہ ہو گا؟ اہم انکشاف

پاکستان (نیوز اویل)، گزشتہ دنوں معیشت میں بہتری کا گراف جاری ہوا جس میں معیشت میں میں 5.37 فیصد بہتری ہوئی ہے ۔ عمران خان سمیت پاکستان تحریک انصاف کے تمام رہنماؤں نے کہا کہ ہماری معیشت میں بہتری ہورہی ہے ۔

حال ہی میں ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبیر زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان یہ ضرور کہہ رہے ہیں کہ معیشت میں بہتری ہوئی ہے لیکن عوام کو یہ بھی بتایا جائے کہ اس بہتری کا کس کو فائدہ ہوگا؟ شبیر زیدی کا کہنا تھا کہ اتنے فیصد اگر معیشت میں بہتری آتی ہے تو اس کا عام عوام کو تو کوئی فائدہ ہی نہیں ہو گا۔ م انہوں نے کہا کہ ایسا کہنا کہ جی ڈی پی بڑھ گئی ہے بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے کیونکہ عام آدمی کو تو اس کا فائدہ ہی نہیں ہو رہا تو پھر ان سب باتوں میں کوئی وزن نہیں رہ جاتا ۔

انہوں نے کہا اگر اس بات پر دھیان دیا جائے کہ یہ گروتھ جو معیشت میں دیکھنے میں آئی ہے وہ ہوئی کس بیس پر ہے اگر تو بیرون ملک سے گاڑیوں کی خریدوفروخت کے حوالے سے ہوئی ہے یا دوسرے ممالک کی کمپنیوں نے یہاں پر گاڑیاں بناکر لوگوں کو بیچ دی ہیں اور اس طرح فوراً سے جو گروتھ دیکھنے میں آئی ہے وہ عام آدمی کے کسی کام کی نہیں ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا یہ راگ الاپنا کہ معیشت اچھی ہو گئی ہے کی جگہ پر انہیں فی الحال یہ کہنا چاہیے کہ معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہو رہی ہے۔

newsavail

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

6 hours ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

3 days ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

4 days ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

5 months ago