اہم خبریں

ملازمین کو 25 فیصد سپیشل الاؤنس نہ دینے کا اقدام، عدالت سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (نیو زڈیسک) پنجاب کے خود مختار اداروں کے ملازمین کو 25 فیصد سپیشل الاؤنس نہ دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج، عدالت نے سیکرٹری فنانس کو درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

جسٹس عائشہ اے ملک نے والڈ سٹی کے ڈائریکٹر لاء سید مبارک علی شاہ کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو بحثیت چیئر پرسن والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی ، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری فنانس کو فریق بنایا گیا۔ درخواست گزار ​​​​​​​کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وہ والڈ سٹی اتھارٹی آف لاہور میںگریڈ اٹھارہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر لاء بھرتی ہوا۔

سیکرٹری فنانس کی جانب سے تمام محکموں کے گریڈ ایک سے 19 تک کے ملازمین کو سپیشل الاؤنس دینے کا نوٹفکیشن جاری کیا گیا، سیکرٹری فنانس کی جانب سے سات جولائی 2021 کوسپیشل الاونس دینے کا نوٹفکیشن جاری کیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں تمام خود مختار اداروں کے ملازمین کو نظر انداز کیا گیا۔ آئین پاکستان میں تمام شہریوں اور ملازمین کے حقوق برابر ہیں۔ خود مختار اداروں کے ملازمین کو سہیشل الاونس سے محروم رکھنا خلاف آئین اور ان سے امتیازی سلوک ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت نوٹفکیشن میں خود مختار اداروں کے ملازمین کو سپیشل الاونس سے محروم کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔

newsavail

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

2 weeks ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

2 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

2 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

5 months ago