ملکہ الزبتھ اس وقت اپنی عمر کی 95 بہاریں دیکھ چکی ہیں جو یقیناً ایک طویل عمر ہے۔ ان کی برطانوی بادشاہت میں موجود کلیدی حیثیت سے انکار ممکن نہیں ہے مگر برطانوی بادشاہت جس کے قواعد و ضوابط ہمیشہ سے ہی بہت اہمیت کے حامل رہے ہیں- اسی وجہسے وہاں پر ان کے انتقال کے حوالے سے مکمل پلان ان کی زندگی میں ہی بنا لیا گیا ہے-
اس بات کا انکشاف برطانیہ کی ایک میڈیا کمپنی پولیٹیکو نے شاہی خاندان کے کچھ لیک کاغذات کے حوالے سے کیا ہے اس پلان کے مطابق جو جو نکات بتائے گئے ہیں وہ کچھ اس طرح سے ہیں ملکہ الزبتھ کی تدفین اس پلان کے مطابق ملکہ کے انتقال کے بعد ان کی تدفین دس دن کے بعد کی جائے گی اس سے قبل تدفین کے انتظامات کیے جائیں گے اور ان انتظامات کو حتمی شکل دینے تک ملکہ کی تدفین کو موخر رکھا جائے گا-
تمام انتظامات کے لیے دس دن کے عرصے کی حد رکھی گئی ہے اور اس دوران تدفین کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے شہزادہ چارلس پورے برطانیہ کا دورہ کریں گے- سیکیورٹی کے انتظامات ملکہ چونکہ شاہی خاندان کی سربراہ ہیں اس وجہ سے ان کے جنازے میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت متوقع ہوگی اس وجہ سے اس حوالے سے بھی ایک مکمل سیکیورٹی پلان بنایا گیا ہے- جس کی رو سے اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ ملکہ کی تدفین کے دوران سیکیورٹی کے مسائل پیدا نہ ہوں-
ملکہ کی وفات کی خبر ملکہ کی خبر کو عام عوام اور مختلفشعبوں میں کام کرنے والے عہدیداروں تک کو کس طرح پہنچانا ہے اس کے لیے بھی ایک مکمل پلان بنایا گیا ہے- ملکہ کے دفتر میں کام کرنے والے عہدیداروں اور سیکریٹریز کو جو پیغام دیا جائے گا- اس کا مفہوم کچھ اس طرح سے ہو گا کہ آپ کو ملکہ الزبتھ کی موت کی اطلاع دیتے ہوئے یہ پابند کیا جاتا ہے کہ ملکہ کے آخری سفر کی تیاریوں کے انتطامات شروع کر دیں-
جب کہ ملکہ کے انتقال کی اطلاع اعلیٰ سرکاری ملازمین اور وزرا کو بذریعہ ای میل جن الفاظ میں دی جائے گی اس کا مفہوم کچھ اس طرح سے ہوگا- محترم جناب، انتہائی دکھ کے ساتھ آپ کو اطلاع دی جارہی ہے کہ ہر مجیسٹی ملکہ الزبتھ اب ہمارے درمیان نہیں رہیں۔ اس کے ساتھ وہ تاریخ لکھی جائے گی جس دن ملکہ کا انتقال ہوا-
اس کے علاوہ عام افراد کو یہ خبر نیوز چینلز کے ذریعے دی جائے گی برطانیہ کے سرکاری حکام کو سوشل میڈیا کے استعمال کی اجازت نہیں ہے اور وہ کسی بھی ٹوئٹ کو فاورڈ نہیں کر سکتے ہیں- اس وجہ سے سوشل میڈیا پر بھی خبر سرکاری طور پر ہی دی جائے گی۔ان کاغذات کے لیک ہونے سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ برطانوی شاہی خاندان اپنے اصول و ضوابط کے حوالے سے کتنے حساس ہیں اور چھوثی سے چھوٹی جزئیات کے لیے بھی وقت سے پہلے تیاری کر کے رکھتے ہیں تاکہ ان کے اصول کے خلاف کچھ نہ ہو-