پاکستان (نیوز اویل)، وزیراعظم عمران خان ایک روز کے دورے پر لاہور پہنچے ہیں اسلام آباد ۔وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا شفقت محمود، غلام سرورخان، خسرو بختیار اور کچھ اور وزراء کے ہمراہ لاہور پہنچے ہیں اور یہ سننے میں آ رہا کے کہ وزیراعظم چوہدری برادران سے بھی ملاقات کرنے لاہور آئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان چودھری برادران سے مشکل وقت میں ساتھ نہ چھوڑنے کی درخواست کریں گے اور یہ بات سامنے آئی ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے دورہ لاہور میں گورنر چوہدری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ملاقاتیں کریں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان کی چوہدری برادران سے ملاقات بھی متوقع ہے۔