اہم خبریں

ملک بھر میں جمعہ کی چھٹی۔۔۔بڑا اعلان کر دیا گیا

حکومت کی جانب سے پورے ملک میں جمعہ کی چھٹی کی بحالی قرارداد منظور۔ جمعہ کی چھٹی کی بحالی کیلئےدونوں ایوانوں سے قرار داد منظور کروائی جائیگی صوبہ خیبر پختونخواہ اسمبلی نے پہلے ہی جمعہ کی چھٹی کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے اب وفاقی حکومت نے بھی ملک بھر میں جمعہ کی چھٹی کی بحالی کیلئے اسمبلی سے قرار داد مکمل کروانے کا فیصلہ کیا ہے.

ذرائع کے مطابق ریاست مدینہکے تصور کو اجاگر کرنے کیلئے حکومت نے ملک بھر میں جمعہ کی چھٹی کی بحالی کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔قبل ازیں خیبرپختون خوا اسمبلی میں اتوار کے بجائے ہفتہ وار سرکاری تعطیل جمعے کو دینے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق منگل کے روز خیبرپختون خوا اسمبلی کا اجلاس ہوا،جس میں جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے جمعے کی چھٹی بحال کرنے کی قرار داد پیش کی۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق ہفتہ وار تعطیل کے دن کی تبدیلی کے حوالے سے قرار داد جماعت اسلامی کی خاتون رکن حمیرا خاتون اور سراج الدین خان نے پیش کی، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہےکہ ملک میں اتوارکے بجائےجمعہ کو ہفتہ وار سرکاری تعطیل کے طور پر بحال کیا جائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ’کرونا کی وجہ سے اس وقت عملاً بازاروں،مارکیٹوں، نجی اداروں میں 2دن تعطیل ہوتی ہے، سرکاری دفاتر میں جمعہ کے روز دوپہر 12بجےتک کام اور پھر ملازمین گھروں کو چلے جاتے ہیں‘۔ حمیرا خاتون نے کہا کہ جمعے کو چھٹی نہ ہونے سے دو دنوں کا نقصان ہوتا ہے جبکہ دو چھٹیوں سےکاروبار، معیشت،سرکاری اموربھی سست روی کا شکارہیں۔

Muhammad Kashif

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

2 weeks ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

3 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

6 months ago