اہم خبریں

ملک بھر میں لاک ڈاؤن لگانے اور سکولوں کو بند کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، بڑھتے ہوئے کرونا کیسز کے پیشِ نظر ملک بھر میں لاک ڈاؤن لگانے اور سکولوں کو بند کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے کسی بھی قسم کا لاک ڈاؤن نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ فواد چودھری کا وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کہنا تھا کہ کرونا کیسز دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں اس لئے لوگوں کو احتیاط کرنی چاہیے اور ماسک کا استعمال ضرور کرنا چاہیے لیکن حکومت کسی بھی نوعیت کا لاک ڈاؤن لگانے کے حق میں نہیں ہے اور نا ہی سکولوں میں چھٹیاں کی جائیں گی ۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہماری معیشت اس حال میں بالکل بھی نہیں ہے کہ ہم لاک ڈاؤن لگا کر خود کے لیے مزید مشکلات میں اضافہ کر لیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ ویکسین لگوائیں اور سکولوں اور کالجوں میں بھی ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور اس لیے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو ویکسین ضرور لگوائیں تا کہ کرونا کیسز پر قابو پایا جا سکے اور ساتھ ہی ساتھ ملکی معیشت کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچے اور نا ہی سکولوں اور کالجوں میں بچوں کی تعلیم متاثر ہو۔

newsavail

Recent Posts

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

2 days ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

4 days ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

5 months ago