پاکستان (نیوز اویل)، آج ہم ایک انتہائی حیران کن بات کا ذکر کریں گے جس میں ہم ایک ایسے شخص کے بارے میں بات کریں گے جس کی قبر چاند پر موجود ہیں ، ہم نے آج تک تو صرف چاند پر جانے والے لوگوں کے بارے میں ہی پڑھا ہے
جن میں ہم لوگ کہتے ہیں کہ نیل آرمسٹرانگ چاند پر جانے والا پہلا شخص تھا اور یہی ہم کتابوں میں پڑھتے آئے ہیں لیکن ہم نے آج تک یہ بات نہیں پڑھی کہ چاند پر بھی کسی کی قبر موجود ہے ،
” یوجین شومیکر ” دنیا میں وہی شخص ہے جس کی قبر چاند پر موجود ہے اور یہ شخص انیس سو اٹھائیس میں امریکا میں پیدا ہوا تھا ، وہ ایک ماہر فلکیات تھا اور ساتھ ہی ساتھ خلابازوں کو تربیت بھی فراہم کرتا تھا
اس نے چاند کے بارے میں بہت سی ڈیز کی تھی دوسرے نظام شمسی کی چیزوں کے بارے میں ریسرچ کرنے کے ساتھ ساتھ سب سے زیادہ اس نے ریسرچ چاند پر کی تھی کیونکہ اس کو چاند میں کسی خاص قسم کی دلچسپی تھی۔
اسی لئے اس کی زیادہ تر ریسرچ چاند کے حوالے سے ہی ہے اور اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر چاند کا نقشہ بھی بنایا تھا اور چاند کی سطح کے بارے میں بھی بات چیت کی تھی ،
یو جان کو چاند پر جانے کا بہت زیادہ شوق تھا لیکن اس کا یہ شوق بھی پورا نہیں ہوسکتا تھا کیونکہ اس کو ایک بیماری تھی تھی جس کی وجہ سے وہ خلا میں سفر نہیں کر سکتا تھا
اس نے آسٹریلیا میں انیس سو ستانوے میں ایک کار حادثے میں وفات پائی اور یہ وہ حیران کن واقعہ تھا جس نے دنیا کو حیران وپریشان کردیا ، اس کی تمام زندگی کی محنت اور صرف کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ کہ اس کو جلا کر اس کی راکھ کو چاند پر بھیجا جائے
کیونکہ وہ ہمیشہ سے چاند پر جانے کا خواہش مند تھا تو انیس سو اٹھانوے میں میں اس کو جلا کر اس کی راکھ کو ایک سپیچ شپ کے ذریعے خلا میں بھیج دیا گیا جو کہ خلا میں جاکر کریش کر گئی اور اسی طرح سے وہ دنیا کا وہ شخص بن گیا جس کی قبر چاند پر موجود ہے ۔