ریاض(این این آئی) سعودی شہری مساعد الشہرانی نے کہا ہے کہ کنگ فیصل اسپیشلسٹ ہسپتال نے اپنے یہاں زیر علاج میری بچی کو80لاکھ ریال کا ایک انجکشن مفت فراہم کیا ہے۔
عرب ٹی وی کےمطابق بچی کے والد نے بتایا کہ ان کی بچی عضلات کے موروثی مرض میں مبتلا ہے، اسے دنیا کا مہنگا ترین انجکشن تجویز کیا گیاجس کا نام زولگنسما ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق الشہرانی نے اس حوالے سے اپنے اکائونٹ پر جو ٹویٹ کیا وہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔
الشہرانی نے لکھا کیا کہ میری بیٹی کا علاج کنگ فیصل اسپیشلسٹ ہسپتال میں ہورہا ہے، حکومت نے اس کی زندگی کیلئے مجوزہ 80لاکھ کے انجکشن کا بندوبست آسانی سے کردیا، بلاشبہ سعودی عرب میں انسان انمول ہے۔یاد رہے کہ مذکورہ انجکشن موروثی خرابی سے پیدا ہونے والے مہلک مرض کی موثر دوا ہے، یہ مرض انسانی عضلات کواس حد تک کمزور کردیتا ہے کہ وہ چلنے پھرنے تک کے قابل نہیں رہتا۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…