پاکستان (نیوز اویل)، موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہے جو کہ بہت سی تبدیلیوں کا باعث بن رہی ہیں لیکن آپ کو یہ سن کر حیرانی ھوگی کہ انہیں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دو ممالک کی سرحدیں تبدیل ہوگئی ہیں ،
سوئٹزرلینڈ اور اٹلی کی سرحد برفانی چوٹیوں پر موجود ہے اور موسموں کی اس طرح سے تبدیلی کے بعد گلیشیئر پگھلنے لگ گئی ہے جس کی وجہ سے دونوں ممالک کی سرحد بدل رہی ہے اور اس تبدیلی کے نتیجے
میں دونوں ممالک کے درمیان پہاڑی لاج تنازع کا باعث بن گئی ہے ، اور اس طرح سے گلیشیئر کے پگھلنے سے پانی ایک چوٹی پر تعمیر کیے جانے والے لاج کے بالکل نیچے والی سائڈ پر جمع ہو رہا ہے اور یاد رہے کہ یہ لاج
1984 میں تعمیر کیا گیا تھا اور اس ٹائم پر یہ لاج مکمل طور پر اٹلی کی سر زمین میں تھا یعنی اٹلی کا حصہ تھا لیکن اب اس سب صورت حال کی وجہ سے اس لاج کا دو تہائی حصہ جنوبی سوئٹزر لینڈ میں آگیا ہے اور یہی بات ان دونوں ممالک میں تنازع کا باعث بن رہی ہے ،
کیونکہ یہ وہ مقام ہے جہاں پر سیاح بہت زیادہ آتے ہیں اور یہاں سے بہت زیادہ اٹلی کو فائدہ پہنچتا تھا لیکن اب یہ دونوں ممالک میں چلا گیا ہے ، یہ بات بھی سامنے
آئی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کسی قسم کا کوئی معاہدہ طے ہوچکا ہے لیکن اسے فلحال خفیہ رکھا گیا ہے اور لاج کے نگران کا ابھی بھی کہنا ہے کہ وہ اٹلی کا ہی حصہ ہیں ۔