پاکستان (نیوز اویل)، جمیعت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا ملک گیر پہیہ جام کرنے کا حکم، سڑکیں اور کاروبار بند کروا دیں ۔
پارلیمنٹ لاجز میں پولیس آپریشن کے بعد مولانا فضل الرحمان کی پارٹی کے 19 کے قریب افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور دو ایم این ایز کو پولیس کی طرف سے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے
جمیعت علماء اسلام کے ارکان نے پارلیمنٹ کے رہائشی علاقے میں حملہ کردیا تھا جس کی وجہ سے پولیس نے آپریشن کیا ہے اور وہاں پر موجود ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کے کے ارکان سے کہا ہے کہ وہ اسلام آباد میں دھرنا دیں اور سڑکیں بلاک کر دی اور سب جلدی سے جلدی اسلام آباد پہنچ جائیں ان کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی کے ارکان کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے ان کو بلا وجہ گرفتار کیا جا رہا ہے اور حکومت تحریک عدم اعتماد کی وجہ سے اس طرح کی حرکتیں کر رہی ہے اور انہوں نے تمام کاروبار بند کروانے کا بھی حکم دے دیا ہے۔