“مولانا فضل الرحمان کو ڈیزل نہ کہنا” عمران خان کا مولانا فضل الرحمان کو ڈیزل کہنا مہنگا پڑ گیا

نیوز اویل: آج جمعہ کے روز وزیراعظم پاکستان عمران خان نے لوئر دیر میں جلسہ سے خطاب کیا اور جلسے کے دوران اہم انکشافات بھی سامنے رکھے۔ وزیراعظم عمران خان نے آج کے جلسے میں یہ بھی بتایا کہ وہ تحریک عدم اعتماد کی ایک دن پہلے اسلام آباد ڈی چوک میں انسانوں کا سمندر لے کے آئیں گے جس سے اندازہ ہوگا کہ تحریک انصاف ایک مقبول پارٹی ہے

 

 

وزیراعظم عمران خان نے جلسے کے دوران اپنے خطاب میں بتایا کہ تھوڑی دیر پہلے میری آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بات ہو رہی تھی تو انہوں نے مجھے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو ڈیزل نہ کہنا، اور میں نے انہیں بتایا کہ مولانا فضل الرحمن کا نام ڈیزل میں نے نہیں عوام نے رکھا ہے۔

 

 

وزیراعظم عمران خان نے جلسے میں آرمی چیف سے ہونے والی بات کا انکشاف تو کر دیا لیکن ساتھ ہی ساتھ جلسے میں جب بھی مولانا فضل الرحمن کا ذکر کیا تھا تب ہی انہیں ڈیزل کے نام سے پکارا۔

 

 

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لوئر دیر میں ہونے والے الیکشن کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان کو لوئر دیر کے جلسے میں شرکت سے روکا تھا جس کے باوجود وزیراعظم عمران خان نے جلسے میں شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *