پاکستان (نیوز اویل)، جامن ایک ایسا پھل ہے جو نہ صرف کھانے میں ذائقہ دار ہوتا ہے بلکہ اس کے بے تحاشا فوائد ہیں۔ اس کے گودے کے علاوہ اس کی گھٹلی بھی اپنے اندر حیران کن فوائد کی حامل ہے۔
اگر جامن کی گٹھلیوں کو دھو کر سکھا لیں اور پیس کر اس کا پاؤڈر بنا لیں تو یہ پاؤڈر معدے کی بیماریوں کے علاج کے لئے بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس پاوڈر کو محفوظ کر لیا جائے
اور ہر صبح ایک چمچ پانی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو انسان معدے کی بیماریوں سے بچا رہتا ہے اور اور اسے ذیابیطس کا مرض لاحق ہونے کا خطرہ بھی نہیں رہتا۔
اگر جامن کی گٹھلی کے پاؤڈر اور اس کے گودے کو ملا کر پیسٹ بنا لیں تو اس کا استعمال کمر کے درد سے نجات دیتا ہے۔
جامن کی گٹھلی کے پاؤڈر کی اگر چھوٹی چھوٹی گولیاں بنا لیں اور گولیوں کو شہد لگا کر چوسیں تو اس سے گلے کی تکلیف دور ہوتی ہے۔
جسم میں کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو مناسبت رکھنے کے لیے جامن انتہائی مفید پھل ہے۔
قبض اور پیٹ کے درد کی شکایت کے کو دور کرنے کے لیے جامن استعمال کیا جا سکتا ہے۔
جامن کھانے سے جلد صاف اور شفاف ہوتی ہے۔ یہ ہمارے خون کو صاف رکھتا ہے۔ یہ خون سے ان بیکٹیریا کو ختم کرتا ہے جو جلد کی خرابی کا باعث بنتے ہیں۔ اس طرح سے ہم کیل مہاسوں وغیرہ سے بچے رہتے ہیں۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…